عمران خان کی گاڑی کا دروازہ کھول کر جوتا مارنے کی کوشش ،ملزم گرفتار

عمران خان کی گاڑی کا دروازہ کھول کر جوتا مارنے کی کوشش ،ملزم گرفتار

فیصل آباد (سپیشل رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان پر جوتا پھینکنے کی کوشش کرنیوالے شخص نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اسے رانا ثناء اللہ کے داماد رانا شہریار نے عمران خان کو جوتا مارنے کیلئے بھیجا تھا۔مرزا رمضان نامی یہ شخص حاجی آباد مین بازار کا رہائشی ہے جس نے عمران خان کی گاڑی کا دروازہ کھول کر جوتا پھینکنے کی کوشش کی تھی تاہم کارکنان نے اس کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارکنوں نے اسے پکڑے کر خوب درگت بنائی اور اب اس کی ویڈیو بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس میں اس نے اعتراف کیا ہے اسے پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ کے داماد رانا شہریار نے جوتا مارنے کیلئے بھیجا۔دوسری جانب تھانہ سول لائن پولیس نے رمضان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

عمران پر جوتا

مزید : صفحہ اول