بلوچستان سے نومنتخب آزاد 6سینیٹرز کا انوار الحق کاکڑ کو ایوان بالا کاپارلیمانی لیڈر بنانے کا فیصلہ
کوئٹہ (این این آئی ) بلوچستان سے منتخب ہونیوالے آزاد سینیٹروں نے کسی پارٹی میں شمولیت کی بجائے سینیٹ میں اپنی الگ تشخص برقرار رکھنے اور سینیٹ میں اپنا پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے باخبر ذرائع کے مطابق 6اراکین سینیٹ پر مشتمل آزاد گروپ کا سینیٹر انوارالحق کاکڑ کو سینیٹ میں اپنا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے اور سینیٹ میں حکومتی یا اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کی بجائے آزاد نشستوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کیا ہے نئے اراکین سینیٹ کی حلف برداری اور چیئرمین وڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کے بعد سینیٹر انوارالحق کاکڑ کو اپنا پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کے حوالے سے سینیٹ میں باضابطہ درخواست جمع کرائی جائے گی ۔
فیصلہ