چینی کانگریس کی منظوری دوبار صدر بننے کی حد ختم ، شی چن پنگ ’’تاحیات صدر‘‘

چینی کانگریس کی منظوری دوبار صدر بننے کی حد ختم ، شی چن پنگ ’’تاحیات صدر‘‘

 بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کی پارلیمنٹ نے دوبار صدر بننے کی حد ختم کردی ہے جس کے بعد صدر شی چن پنگ تاحیات صدر رہ سکیں گے۔چینی آئین کے مطابق ایک شخص مسلسل دو بار ہی 5،5 برس کی مدت کیلئے صدر منتخب ہو سکتا تھا۔لیکن اب چین کی نیشنل پیپلز کانگریس نے صدر بننے کی حد ختم کر دی ہے جس کے بعد موجودہ صدر شی چن پنگ چین کے تاحیات صدر رہ سکیں گے۔پارلیمنٹ میں اس آئینی تجویز کی منظوری کی حمایت میں 2958ووٹ اور مخالفت میں 2 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 3 ارکان نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

شی چن پنگ

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...