چیف جسٹس پاکستان سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات

چیف جسٹس پاکستان سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات

لاہور (این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر پیر کلیم احمد خورشید کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وکلاء کو درپیش مسائل ،کیسز کو جلد مقرر کرنے اورسپریم کورٹ لاہور رجسٹر ی میں سماعت کیلئے مستقل روسٹرجاری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہاکہ بار اور بینچ ایک گاڑی کے دو پہیے ہیں ۔وکلاء کے اجتماعی مسائل حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے ۔

ملاقات

مزید : علاقائی