چین بھارتی بحری مشقوں سے فکر مند نہیں ،گلوبل ٹائمز

چین بھارتی بحری مشقوں سے فکر مند نہیں ،گلوبل ٹائمز

بیجنگ (آئی این پی)چین کو بھارتی بحری مشقوں سے کسی طرح کی کوئی فکر نہیں ہے۔ اور نہ ہی اس پر ناراض ہونے کی کوئی ضرورت ہے۔کیونکہ بیجنگ ابھی تک اپنے خطے کو مکمل طور پر کنٹرول کرتا ہے۔ ذرائع ابلاغ بھارتی بحریہ کی مشقوں میلان کو بڑھا چڑھا کرپیش کررہے ہیں۔اور یہ ایک اشتعال انگیز حربہ ہے۔جس سے بری اور سمندری علاقے میں کشیدگی پیدا ہورہی ہے۔ جس سے معلوم ہوتا ہے۔ کہ بھارت جنوبی ایشیا ء میں چین کے اثرات کو کم تر خیال کرتا ہے۔ چین کے اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق بھارتی مشقوں سے چین کو کوئی پریشانی نہیں ہے۔کیونکہ چین ڈوکلام کے تصادم میں چین کی قوت کااندازہ کرچکا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی بحریہ کی مشقیں جن میں دیگر کئی ممالک بھی شامل ہیں۔ اس ہفتے بحر ہند میں شروع ہوئی تھی۔ان میں کئی ایسے ممالک بھی شامل ہیں جن کا چین کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔اگرچے ان مشقوں کے ذریعے اپنی قوت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ تاہم اسے چین کی خطے میں فوجی طاقت کا غلط اندازہ نہیں لگانا چاہیے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...