مقبوضہ کشمیر،پلوامہ میں نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

مقبوضہ کشمیر،پلوامہ میں نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر میں ضلع پلوامہ سے ایک 23سالہ نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کی گئی ہے جس کے ہاتھ پاؤں رسیوں سے بندھے ہوئے تھے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سانبورہ پانپور سے تعلق رکھنے والے محمد شفیع صوفی کی لاش رتنی پورہ پلوامہ سے برآمد کی گئی ہے۔ پلوامہ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس محمد اسلم چوہدری نے کہا کہ محمد شفیع صوفی کی ٹانگوں پر گولیاں لگنے کے نشان موجودتھے۔ پولیس کے ایک افسر نے کہاکہ ہلاکت کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ دریں اثناء نامعلوم افراد نے سرینگر میں ایک پولیس سٹیشن پر گرینیڈ سے حملہ کردیا۔پولیس کے ایک افسر نے کرالہ کھڈ پولیس سٹیشن پرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا سٹیشن سے باہر کھڑی کچھ گاڑیوں کو حملے سے نقصان پہنچا۔گزشتہ چند ہفتوں سے پولیس سٹیشنوں، فوج اور پیرا ملٹری فورسز کے کیمپوں پر اس طرح کے حملوں میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

لاش برآمد

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...