بیت ا لمقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا تاریخی غلطی ہے ، صدر فرانس

بیت ا لمقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینا تاریخی غلطی ہے ، صدر فرانس

 پیرس(اے پی پی) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پرکڑی تنقید کرتے ہوئے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے اعلان کو تاریخ کی بہت بڑی غلطی قرار دیا ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے پیرس میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیئے جانے کے اعلان کو تاریخ کی بہت بڑی غلطی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ القدس کے بارے میں یک طرفہ طورپر کوئی بھی فیصلہ یا اعلان مشرق وسطی کے دیرینہ اور حل طلب مسئلے کے حل میں معاون ثابت نہیں ہوسکتا اور امریکی صدر کے اعلان القدس سے مشرق وسطی میں امن کوششوں کی راہ میں کئی پیچیدگیاں پیدا ہوگئی ہیں، اس سے خطے کی صورت حال میں بہتری کے بجائے حالات مزید ابتر ہوں گے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے اعلان پر عالمی سطح پر احتجاج اور کڑی نکتہ چینی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

مزید : علاقائی