امریکہ کا واشنگٹن کی سڑکوں پر بڑی فوجی پریڈ منعقد کرنے کا اعلان

امریکہ کا واشنگٹن کی سڑکوں پر بڑی فوجی پریڈ منعقد کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس سال گیارہ نومبر کو دارالحکومت واشنگٹن میں ایک بڑی فوجی پریڈ کا اہتمام کیا جائے گا، جس کا مقصد جنگوں میں اپنے ملک کے لیے خدمات انجام دینے والے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے ایک اعلامیے کے ذریعے مطلع کیا کہ اس سال گیارہ نومبر کو دارالحکومت واشنگٹن میں ایک بڑی عسکری پریڈ منقعد ہو گی۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق یہ پریڈ امریکی تاریخ میں سن 1882 کی جنگ سے لے کر موجودہ دور کی جنگوں تک میں اپنی خدمات انجام دینے والے فوجی افسران کی خدمات کو سراہنے اور انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی جا رہی ہے۔پیٹاگون کے مطابق اس سال ہونیوالی پریڈ میں صرف پہیوں والی گاڑیوں کو واشنگٹن لایا جائے گا۔ ٹینک اس پریڈ میں شامل نہیں ہوں گے کیونکہ ان کے وزن سے سڑکیں خراب ہونے کا خدشہ ہے۔ عسکری پریڈ میں ہوائی جہاز اور بالخصوص ماضی میں استعمال ہونے والے جہاز بھی حصہ لیں گے۔ پریڈ قریب ڈیڑھ کلومیٹر طویل وائٹ ہاس سے کیپیٹول کے مقام تک نکالی جائے گی۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ماضی میں فوج کا حصہ رہنے والے سپاہی اپنے اپنے ادوار کے یونیفارم زیب تن کر کے مارچ میں شریک ہوں گے۔ اس پریڈ میں خواتین فوجی اہلکاروں پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔
پریڈ اعلان

مزید :

علاقائی -