ن لیگ نیب ، سپر یم کورٹ کوریموٹ کنٹرول دیکھنے کی عادی : اعتزاز احسن

ن لیگ نیب ، سپر یم کورٹ کوریموٹ کنٹرول دیکھنے کی عادی : اعتزاز احسن

لاہور(آئی این پی) پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے (ن) لیگ کے سپر یم کورٹ پر حملے کے خدشہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے (ن) لیگ نیب اور سپر یم کورٹ کو آزاد نہیں ریموٹ کنٹرول دیکھنے کی عادی ہے مگر اب انکے تمام منصوبے فلاپ ہوچکے ہیں،شر یف خاندان کا شفاف احتساب ہی ملک میں احتساب میں اصل آغاز ہوگا۔پیپلزپارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن نے گفتگو میں پاکستانی قوم آج بھی جانتی ہے کہ شہبا زشر یف اور نوازشر یف جسٹس قیوم اور دیگر ججوں کے ذریعے اپنی مرضی کے فیصلے کرواتے رہے ہیں اور جب کسی جج نے انصاف کی بات کی تو (ن) لیگ نے سپر یم کورٹ پر حملہ کروادیا اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آج بھی (ن) لیگ کی جانب سے سپر یم کورٹ پر حملے کا خطرہ موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران جماعت برملاعدلیہ کی توہین کررہی ہے اور اس میں کمی کی بجائے مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار (ن) لیگ اور شر یف خاندان احتساب کے کٹہرے میں آچکا ہے اور انکا انجام اچھا نہیں دیکھ رہا۔

مزید : علاقائی