مودی سرکار کا طلاق بل نہیں مانتے شریعت کیخلاف ہے ، خواتین کا احتجاج

مودی سرکار کا طلاق بل نہیں مانتے شریعت کیخلاف ہے ، خواتین کا احتجاج

نئی دہلی(آن لائن)بھارت میں مودی حکومت کے متنازع طلاق بل کیخلاف ہزاروں خواتین سڑکوں پر نکل آئیں ہیں،طلاق بل کو اسلامی قوانین میں مداخلت قرار دیدیا گیا ہے،خواتین مظاہرین نے حکومت سے طلاق بل واپس لینے کا مطالبہ کر دیاہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر وں میں ہزاروں خواتین نے مودی حکومت کے متنازع طلاق بل کیخلاف احتجاج کیا،خواتین نے متنازع طلاق بل کیخلاف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔خواتین مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسلامی قوانین میں کوئی تبدیلی نہیں مانتے،طلاق کا معاملہ اسلامی قوانین کے مطابق ہی ہونا چاہیے اور ہم اسی کو مانتے ہیں۔مظاہرین نے حکومت سے متنازع طلاق بل فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...