کے پی کے میں 4 بچیوں کو فروخت کرتا باپ رنگے ہاتھوں گرفتار

کے پی کے میں 4 بچیوں کو فروخت کرتا باپ رنگے ہاتھوں گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک ) خیبر پختونخوا کے انتہائی جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں چار بچیوں کو فروخت کرتے ہوئے باپ سمیت 4 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے بند کورائی میں پیش آیا جہاں چار معصوم بچیوں سعدیہ بی بی، گل مینہ، رومینہ اور ابسرانہ بی بی دختران سعد اللہ کا سودا ہورہا تھا کہ اچانک پولیس نے چھاپہ مار دیا اور 4 بچیوں کو فروخت کرنے کے شرم ناک جرم میں ملوث باپ اور دیگر تین افراد کو گرفتار کرکے بچیوں کو حفاظت میں لے لیا گیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...