قادیانی اسلام پاکستان ، پارلیمنٹ اور آئین و قانون کے باغی ہیں ، انٹرنیشنل ختم نبوتﷺ

قادیانی اسلام پاکستان ، پارلیمنٹ اور آئین و قانون کے باغی ہیں ، انٹرنیشنل ...

لاہور ( خصوصی رپورٹ ) انٹرنیشنل ختم نبوت کے زیر اہتمام سالانہ ختم نبوت کانفرنس ایوان اقبال لاہور میں مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ حفظہ اللہ (مکہ مکرمہ) کی زیر صدارت منعقد ہوا جس انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ کے عہدیداران ، علماء و مشائخ اور کارکنان سمیت بہت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی کانفرنس سے مرکزی امیر فضیلۃ الشیخ حضرت مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنائیت اللہ ، جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا ڈاکٹر احمد علی سراج (مدینہ منورہ) وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، مولانا عبدالرؤف مکی، شیخ الحدیث مولانا زاہد الراشدی،مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے ، مولانا عبدالرؤف فاروقی ،مولانا سید کفیل شاہ بخاری، مولانا پیر شکیل الرحمن ، ممتاز صحافی امیر نوازمیرانی، مولانا قاضی محمود الحسن کشمیری، ، مولاناسید عبدالخبیر آزاد،مولانا قاری محمد رفیق وجھوی، مولانا طاہر اشرف، مولانا مفتی طاہر مسعود اور دیگر علماء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قادیانی اسلام، پاکستان ، پارلیمنٹ اور آئین و قانون کے غدار ہیں ان پر پارلیمنٹ کے متفقہ فیصلہ کو قبول نہ کرنے پر قادیانیوں کے خلاف توہین عدالت اور غداری کا مقدمہ درج کیا جائے انہوں نے کہا کہ اگر مولانا صوفی محمدپر نفاز شریعت کی بات کرنے اور جمہوریت سے انکار پر بغاوت کا مقدمہ ہوسکتا ہے، قادیانیوں کو آئین و قانون ، پارلیمنٹ اور پوری قوم نے متفقہ طور پر غیر مسلم اقلیت قرار دیا ہے اس فیصلہ کو تسلیم نہ کرنا پارلیمنٹ کی توہین اور آئین و قانون سے غداری ہے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت قانون میں تبدیلی کی کوئی بھی کوشش کی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی انہوں نے کہا کہ امریکہ یورپی یونین اور عالمی مالیاتی اداروں کے دباؤ پر حکومت کی طرف سے ختم نبوت قانون کی تبدیلی کی موجودہ کوشش حکمرانوں کی پریشانی اور مصائب و مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ 4 دفعہ متفقہ طور پر قادنیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے چکی ہے امریکہ ، یورپی یونین اور دیگر عالمی طاقتیں ہمارے آئین و قانون اور پارلیمنٹ کے احترام کریں انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ختم نبوت موؤمنٹ ہر محاذ و فورم پر دنیا بھر میں قادیانیت کے کفر کو بے نقاب عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ اور نسل نو کے ایمان کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دیتی رہے گی کانفرنس میں مختلف قرار دادوں کے ذریعہ مطالبہ کیا گیا کہ پاکستان کے آئین میں شامل امتناع قادیانیت آرڈنینس 1984پر مکمل عمل درآمد کیا جائے ملک کے کلیدی عہدوں پر فائز قادیانی افسروں کو فورا عہدوں برطرف کیا جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج نے عقیدہ ختم نبوت کے حوالہ سے جو موجودہ جرأت مندانہ فیصلہ کیا ہے اس پر فوری عملدرآمد کیا جائے اور ہم اس فیصلے پر ہائی کورٹ کے فاضل جج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،شناختی کارڈ میں مذہب کی شناخت کا الگ خانہ شامل کیا جائے ،ختم نبوت کے حوالہ سے حلف نامہ میں ترمیم کے حوالہ سے راجہ ظفر الحق کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ فوری منظر عام پر لائی جائے، چناب نگر میں قادیانیوں کی طرف سے اسٹیٹ کے اندر قائم اسٹیٹ کو فوری ختم کرتے ہوئے اسے کھلا شہر قرار دیا جائے اور چناب نگر کے رہاشیوں کو فوری مالکانہ حقوق دئیے جائیں ، توہین رسالت قانون کو تحفظ دیا جائے اور 295-C کے قانون کو مکمل طور پر نافذ کیا جائے ایک قرار داد میں آزاد کشمیر حکومت کو ختم نبوت پر قانون سازی اور قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیااجتماع میں شام کے مظلوم مسلمانوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مسلم حکمران، اوآئی سی اور عالمی انسانی حقوق کے ادارے اور دیگر عالمی طاقتیں شام میں جاری قتل عام اور مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ فوری بند کرانے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں

ختم نبوت

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...