عدم برداشت کا رویہ ملک کیلئے تباہ کن ، مضر اثرات سے کوئی بچ نہ سکے گا ، ممنون حسین

عدم برداشت کا رویہ ملک کیلئے تباہ کن ، مضر اثرات سے کوئی بچ نہ سکے گا ، ممنون ...

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں عدم برداشت اور عدم روا داری کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رویہ ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوگاجس کے مضر اثرات سے انفرادی اور اجتماعی طور پر کوئی بچ نہ سکے گا اور دہشت گردی کے خلاف قوم کی کامیابیاں بھی ناکامی میں بدل سکتی ہیں۔صدر مملکت نے یہ بات ملک میں عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رجحان پر دکھ کااظہار کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے اپنے بیان میں کہاکہ ’’آج میں نہایت دکھے ہوئے دل کے ساتھ ا پنی قوم سے مخاطب ہوں ٗمیں محسوس کرتا ہوں کہ وطن عزیز میں عد م برداشت کا جو رجحان شدت پکڑ رہا ہے،قوم ،خاص طور پر نوجوانوں کو اس کی تباہ کاری سے خبردار نہ کیا گیا اور اس کی روک تھام کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ معاشرے کے تمام طبقات نے مکمل یکسوئی سے تعاون نہ کیا تو اس کے نتائج نہایت خوفناک ہوں گے۔ اختلاف رائے صحت مند معاشرے کی پہلی سب سے بڑی علامت ہے لیکن جب یہ اختلاف شائستگی کی حدود پھلانگ کر گالی گلوچ کی شکل اختیار کر لے تو یہ خطرناک شکل اختیار کرجاتاہے کیونکہ اس کے بعد وہ مرحلہ آتا ہے جس سے آج ہم دوچار ہو چکے ہیں۔

صدر ممنون حسین

مزید : علاقائی