عمران خان پی ٹی آئی کی ممبر سازی کیلئے خصوصی طیارے پر فیصل آباد پہنچے

عمران خان پی ٹی آئی کی ممبر سازی کیلئے خصوصی طیارے پر فیصل آباد پہنچے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


فیصل آباد(سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گذشتہ روز پی ٹی آئی کی ممبر سازی کے لئے خصوصی طیارے پر فیصل آباد پہنچے پارٹی کی مقامی قیادت نے ممبر سازی کے سلسلے میں آٹھ مختلف مقامات پر ممبر سازی کیمپ لگائے تھے جہاں سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع تھے سب سے زیادہ رش ملت چوک کیمپ میں دیکھنے میں آیا اس کے علاوہ ایئرپورٹ‘ چناب چوک‘ جناح کالونی‘ اکبر آباد موڑ‘ ناولٹی پل‘ سرینا ہوٹل اور چوری نثار جٹ کی رہائش گاہ پر بھی کیمپ لگائے گئے تھے جہاں ایک بری تعداد ممبر شپ حاصل کرتی رہی. چوہدری نثار جٹ چونکہ پی ٹی آئی میں ابھی حال ہی میں شامل ہوئے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ انہوں نے عمران خان کو اپنی رہائش گاہ پر آنے کی خصوصی دعوت دی تھی جہاں انہوں نے اپنے نئے لیڈر کے اعزاز میں پرتکلف کھانے کا اہتمام بھی کیا تھا جب عمران خان فیصل آباد کی مقامی قیادت کے ہمراہ چوہدری نثار جٹ کے ڈیرے پر پہنچے تو عمران خان‘ نو منتخب سینیٹر چوہدری محمد سرور اور چند ایک قریبی ساتھیوں کے ہمراہ رہائش گاہ کے اندر داخل ہو گئے جہاں کھانے وغیرہ کا انتظام تھا. جونہی عمران خان اندر داخل ہوئے تو دروازہ اندر سے بند کر دیا گیا اور مقامی قیادت میں سے بیشتر رہنما اندر نہ جا سکے وہاں سے فارغ ہونے کے بعد وہ سیدھے ایئرپورٹ کی جانب چلے گئے۔

مزید :

علاقائی -