اعلیٰ عدلیہ کے تین ججز رواں ماہ ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائینگے

اعلیٰ عدلیہ کے تین ججز رواں ماہ ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائینگے

لاہور( این این آئی)اعلیٰ عدلیہ کے تین ججز صاحبان رواں ماہ مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس دوست محمد خان65سال کی عمر کو پہنچنے پر19مارچ کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے ۔لاہور ہائیکورٹ کے دو ججز صاحبان میں جسٹس عبد السمیع خان 62سال کی عمر کو پہنچنے پر 16مارچ جبکہ جسٹس خالد محمود ملک 26مارچ کو اپنے عہدے سے ریٹائر ہوں گے۔ دو ججز صاحبان کی ریٹائرمنٹ کے بعد لاہورہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد بڑھ کر 13ہو جائے گی۔

مزید : علاقائی