برطانوی سفیر کی ایرانی دفتر خارجہ طلبی،احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا

برطانوی سفیر کی ایرانی دفتر خارجہ طلبی،احتجاجی مراسلہ تھمایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تہران(آن لائن)لندن میں ایران کے سفارتخانے پر حملے کے سلسلے میں تہران میں برطانیہ کے سفیر کو وزارت خارجہ طلب کر لیا گیا۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن میں چند شرپسند عناصر کی جانب سے ایران کے سفارتخانے پر حملے اورایران کے پرچم کی بے حرمتی کرنے پر تہران میں برطانیہ کے سفیر نکولس ہاپٹن کو وزارت خارجہ میں طلب کر کے اس سلسلے میں شدید احتجاج کیا گیا۔اتوار کو یورپی امور کے وزارت خارجہ کے سیکرٹری نے برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سفارتی مراکز اور سفارتکاروں کی حفاظت کے بارے میں اپنے فرائض پر عمل اور سکیورٹی اقدامات میں اضافہ کرے۔اس موقع پر تہران میں برطانیہ کے سفیر نے بھی لندن میں ایران کے سفارتخانے کے حوالے سے پیش آنے والے واقعے پر ایک بار پھر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی پولیس کے ہاتھوں حملہ آور عناصر کی ہونے والی گرفتاری کی وضاحت کی اور کہا کہ ایران کے احتجاج کو فوری طور پر وہ حکام تک پہنچائیں گے۔

مزید :

علاقائی -