مٹھی بھر کرپٹ اشرافیہ نے سیاست کو یرغمال بنا رکھا ہے، سراج الحق

مٹھی بھر کرپٹ اشرافیہ نے سیاست کو یرغمال بنا رکھا ہے، سراج الحق

پشاور( آ ئی این پی) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ کرپٹ نظام اور حکمرانوں کے ہاتھوں ہونے والے استحصال نے قوم کو بری طرح مایوس کردیا ہے اور اب لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔موجودہ نظام نے لوگوں غربت کے اندھیروں میں دھکیل دیا ہے اور ان سے عزت کی زندگی چھین لی ہے ۔مٹھی بھر کرپٹ اشرافیہ نے سیاسی جماعتوں اور سیاست کو یرغمال بنا رکھا ہے ۔پاکستان چوروں اور ڈاکوؤں کے لیے نہیں بنایا گیا تھا ۔ لوگوں نے پاکستان کو بنانے کے لیے اس لیے قربانیاں دی تھی کہ یہاں پر اسلامی حکومت ہوگی ۔قیام پاکستان میں خواتین نے تاریخی کردار ادا کیا تھا ۔خواتین کو جو منصب اور مقام اسلام نے عطاء کیا ہے اس کا دنیا کے کسی اورمذہب یا تہذیب میں تصور بھی نہیں ہے ۔ اسلام حقیقی طور پر طبقہ نسواں کا محسن ہے ، پاکستان میں 80فیصد سے زیادہ خواتین اپنے خانگی فرائض برضا ورغبت ادا کررہی ہیں اور معاشی میدان میں حتی الوسع گھر کے مردوں کا ہاتھ بٹارہی ہیں ۔ملک میں اسلامی نظام کے قیام کے لیے خواتین کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔ وہ پشاور میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے اجتماع عام سے خطا ب کررہے تھے ۔ اجتماع عام سے جنر ل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبرپختونخوا عبدالوسع ، امیر جماعت اسلامی پشاور صابرحسین اعوان ، انچار ج حلقہ خواتین محمد اقبال ، خواتین رہنماء بلقیس مراد ،حمیر ا طیبہ ، ثریا صابرحسین ، حسینہ بی بی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔ اجتماع عام میں پشاور کے ہزاروں خواتین نے شرکت کی ۔ سینٹر سراج الحق نے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ستر سال کی غلامی ، غربت و مہنگائی اور بے روز گاری نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے جس سے عوام کے اندر حکمرانوں کے خلاف سخت نفرت اور بداعتمادی نے جنم لیا ہے ۔

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...