نارووال،ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق ،6افرادزخمی

نارووال،ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق ،6افرادزخمی

نارووال(نمائندہ خصوصی)دومختلف ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق 6 افرادشدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو لاہور منتقل کردیا گیا ،تفصیلات کے مطا بق شکرگڑھ چک امرو روڈ پر تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سوار خاندان کو ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں خاتون رشیدہ بی بی موقع پر جاں بحق ہوگئی،جبکہ مہمونہ ،فاطمہ اور عبدالغفار شدید زخمی ہوگئے۔دوسرے حادثہ میں جوہدوال موڑ کے قریب دوموٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 3خواتین شدید زخمی ہوگئیں جنہیں تحصیل ہیڈ کواٹر زہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

ٹریفک حادثات

مزید : علاقائی