شر یف فیملی کے پاس جیل کے سواکوئی آپشن نہیں ، طاہرالقادری

شر یف فیملی کے پاس جیل کے سواکوئی آپشن نہیں ، طاہرالقادری

لاہور(آئی این پی) عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ شر یف خاندان کی سیاسی کشتی عوامی عدالت میں بھی ڈوب رہی ہے انکے پاس اب جیل جانے کے سواکوئی آپشن نہیں ‘نوازشر یف اور انکے خاندان کی کر پشن پکڑ جاچکی ہے وہ سپر یم کورٹ اور نیب کو دھمکیاں دیکر خود کو اب بچانہیں سکے گے ’ ملک میں کر پشن کے کینسر زدہ نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے بڑی سرجری کی ضرورت ہے، فیصلہ عوام نے کرنا ہے انہیں یہی نظام اور جمہوریت چاہیے یا وہ کوئی تبدیلی چاہتے ہیں؟۔ اپنے ایک انٹر ویو کے دوران عوامی تحر یک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ پانامہ کے بعدسے شر یف خاندان کی سیاست ختم ہو چکی ہے اور آئین وقانون کی عدالت کے بعد (ن) لیگ کی سیاسی کشتی عوامی عدالت میں بھی اپنی موت مر رہی ہیں اور اس اب کسی کو اس بات میں شک نہیں کہ شر یف خاندان کا اگلا ٹھکانہ جیل ہی ہے اور جب یہ جیل جائیں گے تو ان سے لوٹی ہوئی دولت بھی پاکستان واپس آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن اس ملک کیلئے سب سے بڑ اناسور بن چکا ہے جسکو ہر صورت ختم کر نا ہوگا۔

طاہرالقادری

مزید : علاقائی

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...