ہماری نظریں کسی ملک کی سرزمین پر نہیں ، ترک صدر

ہماری نظریں کسی ملک کی سرزمین پر نہیں ، ترک صدر

انقرہ (اے پی پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ نیٹو نے شام میں انسداد دہشت گردی کے معاملے میں کوئی مدد نہیں دی حتی اس نے رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ترک خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے نیٹو سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ تم کہاں ہو، ہم یہاں پر جنگ لڑ رہے ہیں۔ کیا ترکی نیٹو کا رکن نہیں ہے، تم نے اپنے اتحادیوں کو افغانستان طلب کیا تھا ، اب شام میں ایسا کیوں نہیں کیا گیا۔شام میں نیٹو کے رکن ممالک اگر ان کے پاس طاقت ہو تو یہ ترکی کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوجائیں گے۔تاہم ترکی کے سامنے یہ آواز بلند کرنے کی جرات نہیں کر پا رہے۔انہونں نے مزید کہا کہہ ہماری نظریں کسی ملک کی سر زمین پر نہیں ہیں اب میں انہیں دعوت دیتے ہوئے کہتا ہوں کہ آؤ شام میں مل کر کاروائی کرو۔

مزید : علاقائی