ڈسٹرکٹ بار تیمر گرہ کی عمارت جلد مکمل ہو گی ،مظفر سید
تیمرگرہ( بیو رورپورٹ ) صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کی پچاس لاکھ روپے کی گرانٹ سے ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کی پانچ منزلہ عمارت تکمیل کے اخری مراحل میں ہے مذکورہ بلڈنگ میں 100گاڑیوں کی کار پارکننگ، سوئی گیس ، جنریٹرجدید سہولیات سے آراستہ ماڈرن لا ئبریری،بڑا ہال شامل ہیں ان خیا لات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے صدر جہان بہادرایڈوکیٹ نے میڈیا کو ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے نئے بلڈنگ کی تعمیر کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری احمد ریاض وردگ ایڈوکیٹ،محمد سلیم ایڈوکیٹ، روشن خا ن ایڈوکیٹ،کشور کمال ایڈوکیٹ، محمد عارف ایڈوکیٹ، بھی اس موقع پر موجود تھے انھوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے وکلاء کے سہولیات کے لئے صوبائی وزیر خز انہ کے پچاس لاکھ روپے ، سنیٹر احمد حسن خان کی دس لاکھ روپے ، ممبر صوبائی اسمبلی اعزاز لملک افکاری کی بیس لاکھ روپے ، تحصیل تیمرگرہ کے ناظم ریاض خان ، اور تحصیل بلامبٹ کے ناظم عمران الدین کی دس دس لاکھ روپے کی گرانٹ سے ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کی پانچ منزلہ عمارت پر تعمراتی کام تیزی سے جاری ہیں جو بہت جلد پایہ تکمیل کو پہنچ جا یگی انھوں نے کہا کہ لاء اینڈ جسٹس کمیٹی ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کو سالانہ دولاکھ روپے فراہم کرتا ہے جس سے غریب اور لاچار افراد کومفت قانونی امدادفراہم کیا جارہاہے ڈسٹرکٹ بار تیمرگرہ کے صدر جہان بہادر ایڈوکیٹ نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈسٹرکٹ بارتعمیر کے لئے گرانٹ کا اعلان کیا جائے۔