روزنامہ پاکستان کے علاقائی نمائندگان ادارے کا اصل سرمایہ ہیں

روزنامہ پاکستان کے علاقائی نمائندگان ادارے کا اصل سرمایہ ہیں

پشاور(سٹاف رپورٹر) روزنامہ پاکستان پشاور کے علاقائی نمائندگان اور بیورو چیف ادارہ کا اصل سرمایہ ہیں پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی اور مقصدیت کے بھرپور صحافت کے فروغ میں ادارہ ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اعلیٰ صحافتی اقدار کی پاسداری میں انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا ان خیالات کا اظہار روزنامہ پاکستان پشاور آفس میں منعقدہ خصوصی میٹنگ میں کیا گیا جس میں خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں کے نمائندگان بیورو چیفس اور سٹاف ممبران نے شرکت کی روزنامہ پاکستان کے ڈائریکٹر آپریشنز اشفاق رؤف اور ایڈیٹر نعیم مصطفی بھی موجود تھے جبکہ اے پی این ایس کے ریجنل سربراہ پیر سید ہارون شاہ ، سید اظہر علی شاہ، شہباز چیمہ کی خصوصی طور پر شریک ہوئے علاقائی نمائندگان میں اپنے مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا اور اخبارکے بزنس اور سرکولیشن میں اضافے کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی دیں ۔نعیم مصطفی نے اعلان کیا کہ علاقائی نمائندگان کی حوصلہ افزائی کے لئے ہر سال بیسٹ رپورٹر ،بیسٹ فوٹو گرافر اور بیسٹ بزنس ہولڈرز کا اعلان کیا جائے گا اس مقصد کے لئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو سال بھر کی کارکردگی کی روشنی میں انعامات اور شیلڈز کا اعلان کرے گی علاقائی نمائندگان میں ادارہ کو اپنے ہر ممکن تعاون کایقین دلایا اور کہا کہ روزنامہ پاکستان سابقہ روایات کا حامل ہے۔اس کے مطابق اس کا تشخص بحال کریں گے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...