نواز شریف کا 70سالہ ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف اعلان بغاوت جھوٹ ہے ‘ نتاشہ دولتانہ

نواز شریف کا 70سالہ ظالمانہ پالیسیوں کیخلاف اعلان بغاوت جھوٹ ہے ‘ نتاشہ ...

لڈن (نمائندہ پاکستان) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری محترمہ نتاشا دولتانہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کا ستر سالہ ظالمانہ پالیسیوں کے خلاف اعلان بغاوت جھوٹ ہے ،35سال ن لیگ ڈکٹیٹروں کے زیر سایہ سیاسی میدان میں حصہ لیااور نواز شریف نے جنرل ضیاء کے مارشل لاء کو(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

دوام بخشنے کے لئے جمہوریت پسندوں پر مظالم کی تاریخ رقم کی ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی علاقہ دولت آباد میں صحافی عبد اخالق کلال کے بھتیجے کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پراظہار افسوس کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جمہوریت پسندوں کو قید ،کوڑوں ،پھانسیوں کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی اور انہیں خریدنے کے لئے خزانوں کے منہ کھولے ،انہوں نے مزید کہا کہ انشاء اللہ پاکستان کے اگلے وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوں گے ،،اس موقع سابق ایم پی اے ملک نوشیر علی لنگڑیال ،چیئرمین یوسی اکبر شاہ ملک امجد علی لنگڑیال ،صدر ڈسٹرکٹ بار وہاڑی فیاض احمد خان لکھویرا،محمد اسلم کملانہ ،محمد مرزا لک،سید غلام مصطفے شاہ،حاجی احمد شیر ڈھڈی ،سرور خان لکھویرا،محمد ارشد لک،ندیم عباس زرگر و دیگر پیپلزپارٹی کے کارکنان بھی موجود تھے ۔

نتاشہ دولتانہ

مزید : ملتان صفحہ آخر