حرمین شریفین کیلئے جان قربان کرنا باعث سعادت ہے ‘ ڈاکٹر مسعود عبدالرشید

حرمین شریفین کیلئے جان قربان کرنا باعث سعادت ہے ‘ ڈاکٹر مسعود عبدالرشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال( بیورو نیوز)مملکت سعودی عربیہ کی حفاظت اور حرمین شریفین کی خاطر جان قربان کرنا ہمارے لئے باعث سعادت ہے ،ارض حرمین کی حفاظت کو دراصل حرمین شریفین کی حفاظت سمجھتے ہیں ، اہل پاکستان مملکت سعودی عربیہ کو اپنا پہلا گھر سمجھتے ہیں پاک فوج کے جوانوں کی (بقیہ نمبر13صفحہ12پر )
سعودی عرب روانگی کے حکومتی فیصلہ کی بھر پور تائید کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری وساری رہے گا ، ان خیالات کا اظہار رئیس المجلس الاسلامی باکستان نے مرکزی جمعیت ایل حدیث پاکستان کے امیر سینیٹر علامہ پروفیسر حافظ ساجد میر کی خصوصی دعوت پر تشریف لانے والے امام کعبہ شیخ صالح آل شیخ کے ساتھ لاہور میں تین دن گزارنے اور خصوصی ملاقات کرنے کے بعد خانیوال واپسیپرصحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، ڈاکٹر مسعود عبدالرشید اظہر جو کہ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی مجلس عاملہ وشوری کے رکن ہونے کے ساتھ ساتھ مرکزیہ پنجاب کے ناظم تعلیمات بھی ہیں نے امام کعبہ شیخ صالح آل طالب نے گزشتہ دنوں امام کعبہ سے خصوصی ملاقات کی امام کعبہ نے ڈاکٹر مسعود عبدالرشید اظہر سے گفتگو کرتے ہوئے اہل پاکستان کے ساتھ خصوصی محبتوں کا اظہار کیا امام صاحب نے فرمایا کہ ہم رہتے تو ارض حرمین میں ہیں لیکن اہل پاکستان کے ساتھ دلی محبتوں اور عقیدتوں کی وجہ سے ہمارے دل پاکستانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں