مردان ،7سالہ بچے کو اغواء کے بعد تشدد کر کے قتل کر دیا گیا

مردان ،7سالہ بچے کو اغواء کے بعد تشدد کر کے قتل کر دیا گیا

مردان ( بیورورپورٹ )شہری علاقہ تمبولک میں 7سالہ بچے کو اغواء کے بعد تشدد کرکے قتل کردیاگیا ، بچے کی بوری بند لاش گھر کے قریب سے برآمد،واقعے کے بعد شہریوں میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ،لاش اٹھاکر مردان نوشہرہ روڈ کو بلاک کردیاپولیس کے مطابق تھانہ شیخ ملتون کے علاقہ تمبولک کے رہائشی وحیدگل کا سات سالہ بیٹا حارث گذشتہ روز گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگیاتھا جس کی گمشدگی کا مقدمہ درج کرلیاگیاتھا اتوار کی علی الصبح نامعلوم ملزمان نے اس کی لاش گھر کے پشت پر واقع کھیتوں میں پھینک کر فرارہوگئے پولیس کے مطابق بچے کی لاش بوری میں بندتھی اور اس کے گلے پر تشدد کے نشانات تھے پولیس کی تفتیشی ٹیم نے کرائم سین کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھا کرنے شروع کردیاہے واردات کے بعد علاقے میں شدید خوف اورغم وغصہ پھیل گیا بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردان میڈیکل کیمپلکس منتقل کردیاگیا اسپتال ذرائع کے مطابق بچے کے جسم کے مختلف نمونے لے کر باچاخان میڈیکل کالج کے فرانزک لیبارٹری بجھوائے جارہے ہیں ادھر جب بچے کی لاش ورثاء کے حوالہ کردی گئی تو شہریوں نے واقعے کے خلاف مقتول کم سن بچے کی لاش اٹھاکر مردان نوشہرہ روڈ کو بلاک کردیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا دریں اثناء ضلع ناظم حمایت اللہ مایار اور ڈی پی او ڈاکٹر میاں سعید احمد بھی موقع پر پہنچ گئے بچے کے والد وحیدگل کے بارے میں معلوم ہواہے کہ وہ انہتائی غریب ہے اور سبزی منڈی میں روزانہ اجرت پر لوڈ آن لوڈنگ کی مزدوری کررہاہے دریں اثناء تھانہ شیخ ملتون نے مقتول کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید : کراچی صفحہ اول