بلاول نے بھی نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت کردی

بلاول نے بھی نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت کردی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے اور اس عمل کو گری ہوئی حرکت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے پاکستان میں سیاسی قیادت کے احترام اور سکیورٹی کے لیئے خطرات پیدا ہوں گے۔ اپنے بیان میں، پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ ان کی پارٹی مخالفین کے خلاف ایسے ناشائستہ حرکات کی ہمیشہ مخالف رہی ہے اور اس کی شدید مذمت کرتی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نواز شریف اور خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے کے واقعات نے سکیورٹی کے ناقص انتظامات کو بے نقاب کردیا ہے اور ایسی حرکتوں سے سیاسی قائدین کو عوام سے براہ راست رابطے سے نہیں روکنا چاہیئے۔

مزید : کراچی صفحہ اول

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...