اشتہاروں پر وزیراعلیٰ کی تصاویر ‘ عدالت عالیہ کے اعتراضات درست ہیں ‘ سرائیکی رہنما

اشتہاروں پر وزیراعلیٰ کی تصاویر ‘ عدالت عالیہ کے اعتراضات درست ہیں ‘ ...

ملتان(سٹی رپورٹر)سرائیکستان عوامی اتحاد کے رہنماؤں ملک اللہ نواز وینس ‘ مسیح اللہ خان جامپوری‘ عاشق بزدار ‘ پروفیسر شوکت مغل اور ظہور دھریجہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی کارڈیالوجی کا نام تبدیل کر کے نواب مظفر خان شہید رکھا جائے ۔ انہوں نے کہاکہ عدالت عالیہ نے اشتہاروں (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

میں وزیراعلیٰ کی تصویروں پر درست اعتراض کیا ہے کہ یہ سرمایہ پبلک کا ہے ۔ اس سے ذاتی اور سیاسی شہرت حاصل نہیں کرنی چاہئے ۔اسی طرح ادارے بھی قومی خزانے سے بنتے ہیں ۔ ان کے نام سیاسی بنیادوں پر حکمرانوں کے نام پر رکھنا درست نہیں ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کارڈیالوجی کا نام نواب مظفر خان شہید رکھا جائے کہ یہ ان کے محل پر تعمیر ہوا ہے اور نواب مظفر خان اس خطے کے ہیرو ہیں ۔ اسی طرح سید یوسف رضا گیلانی فلائی اوور ‘ میاں نواز شریف زرعی یونیورسٹی‘ شہباز شریف ہسپتال وغیرہ کے نام تبدیل کر کے مشاہیر کے ناموں پر رکھے جائیں۔ اس سلسلے میں عدالت کو بھی از خود نوٹس لینا چاہئے اور حکم جاری کرنا چاہئے کہ حکمرانوں کو اپنے نام پر ادارے قائم کرنے کا شوق ہے تو وہ سرمایہ بھی اپنی جیب سے مہیا کریں ۔ سرائیکی رہنماؤں نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پر جوتا پھینکنے اور وزیر خارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکنے کے واقعات پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو بھی اپنے اعمال پر غور کرنا چاہئے اور سرائیکی وسیب کے ساتھ ساتھ پورے ملک کے غریبوں سے جو عہد شکنیاں کی گئی ہیں ‘ ان سے توبہ کرنی چاہئے ‘ لوگوں کے مسئلے حل کرنے چاہیں اور وعدے کے مطابق کروڑوں سرائیکی عوام کے لئے صوبہ بنانا چاہئے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...