چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی اساس مضبوط کرینگے ‘ شاہ محمود قریشی

چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی اساس مضبوط کرینگے ‘ شاہ محمود قریشی

ملتان( سپیشل رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ 15مارچ کا ملتان میں تحریک انصاف کا پروگرام کسی فرد، کسی حلقے یا کسی خاص شخصیت کا نہیں ۔ یہ صرف اورْ صرف تحریک انصاف کے نظریاتی کے کارکنوں کا ہے۔تحریک انصاف کے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

کارکن اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر عمران خان کے عوامی رابطہ پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم این اے ملک محمدعامر ڈوگر کی رہائشگاہ ڈوگر ہاؤس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے 15مارچ کو ملتان دورے کے حوالے سے کارکنوں کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جبکہ اس موقع پر خالد جاوید وڑائچ سینئر نائب صدر ساؤتھ پنجاب، اعجاز حسین جنجوعہ ضلعی صدر،ملک عدنان ڈوگرامیدوار صوبائی حلقہ213، مصطفیٰ چوہان، اسلم سعید قریشی، سعید مونی، میاں جاوید قریشی، عقیل اعجازانصاری، اعجاز ججی ڈوگر(چیئرمین)،حسن خان علیزئی، شیخ کامران الہی، چوہدری خالد حسین، رانا عرفان، چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، ملک حشمت کھوکھر،سابق ایم پی اے زیب النساء قریشی، سبین گل خان، آصفہ سلیم، شہربانو بخاری، مصبح عامر، مسرت بخاری، سابق نائب نا ظم ضیا حیدرگیلانی، فہداسحاق سانگھی، ظہیر اعوان، میاں اخلاق قریشی،راؤ آصف ، یعقوب شیرا، عارف خاکوانی، سجاد خان، عمران سلیم، محمددانیال، خالد چٹھہ، وزیرخان بلوچ، حافظ محمدہارون، ظفراقبال، شیخ عمر کالو، چنگیز خان بگٹی، رانا عرفان نواز، راؤ عادل، محمدعلی قریشی، یوسف ندیم، رانا مدثر، چیئرمین ملک عاصم کالرو، ملک سلیم بھٹہ، حاجی عبدالغفور، کامران بھٹہ،،ننھا پہلوان، سیدعلی عمران، الحاج ایوب قریشی، حارث بھٹی، میاں ظفر اقبال، ایوب ب بھٹی، ملک عقیل کھوکھر، رانا علی، خلیل گجر، ببل خان، آذان بخاری، اصغر روکڑی، شہبازقریشی، شرجیل خان، آغاسہیل، طارق کمبوہ، حبیب ڈوگر، وقاص بھپلا، محمدرضوان علی کھوکھرالمعروف چنوں بہادر، پرویز بودلہ، ڈاکٹرعبدالسمیع، و دیگر شریک تھے۔ مخدوم شاہ محمودقریشی نے مزید کہا کہ اگر پارٹی کارکنوں نے چیئرمین عمران خان کے ویژن کے مطابق نیا پاکستان بنانا ہے پھر اپنی ذات، اپنی میں کو مٹانا ہوگاانہوں نے کہا کہ ملتان پاکستان کا وہ واحد شہر ہے جس کی دوشہری نشستیں تحریک انصاف کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کارکن اس کے ساتھ ہیں جس کے پاس پارٹی کا انتخابی نشان بلا ہوگا۔ ملتان تاریخی شہر ہے۔ اس نے ہمیشہ ملکی سیاسی تاریخ کا رخ موڑا ہے۔ 1970کی تحریک ہو یا 77کی تحریک ملتان نے ہمیشہ ہواؤں کا رخ موڑا تھا اور اب 2018کے الیکشن میں ملتان ہواؤں کا رخ پھر موڑے گا۔ اب کی بار نہ شیر دھاڑے گا اور نہ تیر چلے گا۔ صرف اور صرف انتخابی کامیابی کی صورت میں بلے سے چھکا لگے گا۔ مخدوم شاہ محمودقریشی نے تجاویز دیتے ہوئے کہا کہ 15مارچ کو چیئرمین عمران خان کے دورے کے موقع پر پارٹی کارکن اورشہری ممبرشپ کیمپوں میں شرکت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتخابات کے موقع پر انتخابی جلسوں میں اپنی پارٹی کا ویژن اور منشور ضرورپیش کریں گے۔ چیئرمین عمران خان کا ملتان میں بھرپوراستقبال کیا جائے گا۔ چوک نواں شہر، چوک عزیز ہوٹل سمیت شہر بھر میں درجنوں ممبرشپ کیمپ لگائے جائیں گے۔ ملک محمدعامر ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز اپنی کرپشن پر پردہ ڈالنے کیلئے رسایتی اداروں کے خلاف جو پراپیگنڈہ چلا رہے ہیں۔ عوام ان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اس موقع پر خالد جاوید وڑائچ، اعجاز جنجوعہ، حسن خان علیزئی، ملک عدنان ڈوگر،سبین گل خان، عمران رشید سلہری، مصطفی چوہان، آصفہ سلیم سمیت دیگر نے خطاب کیا۔

شاہ محمود

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...