ہماری سیاست کا محور علاقہ کی تعمیر وترقی ہے ‘ مخدوم مسعود عالم

ہماری سیاست کا محور علاقہ کی تعمیر وترقی ہے ‘ مخدوم مسعود عالم

تر نڈہ محمد پناہ ( نمائندہ خصوصی)ہماری سیاست کا محور علاقائی تعمیر وترقی ہے اس مقصد کے لئے ہم اپنے بھر پور وسائل کا استعمال کر رہے ہیں اسی بنیاد پر 2018کے الیکشن میں کلین سویپ کریں گے اس وقت تحصیل لیاقت پور میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ان منصوبوں(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

کے تکمیل کے بعد علاقہ بھر میں ترقی کا ایک نیا باب کھل جائے گا ان خیالات کا اظہارممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید محمد مسعود عالم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انھوں نے مزید کہا کہ ،مخادئم محسن آباد تحصیل لیاقت پور کی محرومیوں اور پسماندگی کو ختم کرنے کے لئے عملی اقدامات کرتے رہیں گے، انشاللہ کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اس موقع پر ،مخدوم سید صفدر رضوی،حاجی عارف خان گبول،حاجی امیر بخش خان دشتی ،نیاز حسین دشتی ،جام اظہر کپاہی،حاجی سلیم خان گبول،صفدر رشید ایڈوکیٹ ،رانا ھارون عباس،فہد سعید خان گبول،جام ریاض احمد لاڑ،سید متین احمد، ڈاکٹر شاہد الیاس ،محمد اکمل خان لنگاہ،سید شاہد اقبال گیلانی،سید عمران رضا،،سید شکیل احمد ہاشمی، محمد آصف ودیگرموجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...