نواز شریف پر جوتا اچھا لنا غیر اخلاقی اور افسوسناک امر ہے ‘ اعجاز الحق

نواز شریف پر جوتا اچھا لنا غیر اخلاقی اور افسوسناک امر ہے ‘ اعجاز الحق

ہارون آباد(نامہ نگار)مسلم لیگ (ضیاء) کے سربراہ محمد اعجاز الحق ایم این اے نے میاں محمد نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سراسر غیر اخلاقی اور نہایت افسوسناک عمل ہے جس کی مذمت کے ساتھ ساتھ مستقبل میں بھی اس قسم کے رجحان کو پھیلنے سے روکنے کے (بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

لیے لائحہ عمل مرتب کرنے کی اشد ضرورت ہے سیاست میں اختلاف رائے فطری عمل ہے اور تشدد پسندی اور گری ہوئی حرکات کے ذریعے سیاسی اختلافات کو اس قسم کی گندگی کا رنگ دینے والے عناصر کی حوصلہ شکنی ضروری ہے ساری سیاسی قیادت کو اپنے کارکنان کو تحمل اور رواداری کا درس دینا چاہیے اور بے سرویا الزام تراشی ،بہتان بازی کا رویہ بالآخر منفی مضمرات کا ہی باعث بنتا ہے۔

اعجاز الحق

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...