ریسرچ میں بین الاقوامی تقاضے پورے کرنے سے ہی ترقی ممکن ہے ‘ طاہر امین

ریسرچ میں بین الاقوامی تقاضے پورے کرنے سے ہی ترقی ممکن ہے ‘ طاہر امین

ملتان (خصوصی رپورٹر)کسی بھی اعلیٰ تعلیمی کے ادار ے کے لیے بیر ونی مما لک کی بڑی جا معا ت کے ساتھ باہمی معا ہدا ت او ر ایم او یوز کا ہو نا ادار ے کو ایک بین الاقوا می تشخص(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

دیتا ہے ۔ان خیالات کا اظہاربہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے یونیورسٹی آف بریڈ فورڈ شائر یوکے کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط کے بعد کئے۔انہوں نے کہا اعلیٰ تعلیم کی ترقی کیلئے بین الاقوامی جامعات کے ساتھ رابطے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ اس وقت تیزی سے بدلتی دنیا میں ہم اسی وقت ترقی کرسکتے ہیں جب ہم ریسرچ میں بین الاقوامی تقاضوں کو پورا کریں۔اس ایم او یوپر بیڈ فو رڈ شا ئر یو کے سے پر وفیسر ڈاکٹر اشر ف جا وید ڈپٹی وائس چانسلر نے دستخط کئے ۔اس موقع پر پروفیسر ڈا کٹر سعید اختر ڈائر یکٹر اورک ،ڈا کٹر محمدبلال اسسٹنٹ پر وفیسر لاکالج ملتان ،ڈا کٹر فرخ ارسلان صد یقی ڈائر یکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ موجو د تھے۔ یہ معا ہد ہ اسلام آباد میں پاکستان سائنس فاؤ نڈیشن کی عما ر ت میں ہو ا جہا ں پاکستان سائنس فاؤ نڈیشن کے بڑے عہد ے داران موجو د تھے ۔ اس معاہدے کے بنیا دی مند ر جا ت میں اہم نکا ت شامل کئے گئے ۔ جس میں طلباء کا تبادلہ، اسا تذہ کرام اورسٹا ف کی تر بیت ،ریسر چ کیلئے معا ہد ا ت، کا نفرنس اور ورکشاپ کے انعقا د میں معا ونت شامل ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر اشرف جاوید بر یڈ فورڈ شائر یو نیو رسٹی یوکے نے کہا کہ ہم پاکستانی جامعات کے اس طر ح کے معاہدوں کے ذریعے پاکستان میں بہتر تحقیقی اور تعلیمی فضا کو قائم کرنے میں مددگار بننا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کی ترقی کیلئے بین الاقوامی جامعات کے ساتھ رابطے بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔اس وقت تیز ی سے بد لتی دنیا میں ہم اسی وقت تر قی کرسکتے ہیں اگر تعلیمی حوا لوں سے بین الاقوامی تقا ضو ں کو پور ا کریں ۔ڈاکٹر محمد بلال اور ڈاکٹر ثمزابلال چونکہ اسی جا معہ کے ڈاکٹریٹ میں طالب علم رہے ہیں، انہوں نے اس MOUکی تکمیل میں ہر مر حلہ پر مد د کی اور اسے کامیاب بنا یا ۔ ڈا کٹر سعید اخترڈا ئریکٹر اور ک نے کہا ORIC بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان اس وقت جنوبی پنجاب میں تحقیق اور تعلیم کے حوالے سے ایک کلید ی کردار ادا کررہا ہے اس لئے وائس چا نسلر پر وفیسر ڈا کٹر طاہر امین نے ہمیشہ دوسری بیر ونی جامعات سے مختلف نو عیت کے معاہد ات پر زور دیاہے ۔بیرونی جامعات کے ساتھ تعلقات استوار کرنا اور جامعات اور صنعت کا آپس میں ملاپ اور اس سے منسلک فوائد کوبر وئے کار لاناORIC کی بنیا دی ذمہ داری ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...