اختلافات کو نفرتوں میں نہیں بدلنا چاہیے ‘ سلطان محمود ہنجرا ‘ نواز شریف پر جوتا پھینکنے کی مذمت

اختلافات کو نفرتوں میں نہیں بدلنا چاہیے ‘ سلطان محمود ہنجرا ‘ نواز شریف پر ...

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء ،ممبر قومی اسمبلی ملک سلطان محمود ہنجراء، ممبر صوبائی اسمبلی (بقیہ نمبر53صفحہ12پر )

محمد ذیشان گورمانی نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف پر جوتا پھینکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنیے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اختلاف کو نفرتوں میں نہیں بدلنا چاہیے ،مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف جوکہ کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں پر جوتا پھینک کر گری ہوئی حرکت کی گئی،یہ نازیبا سلسلہ جاری رہا تو پھرکوئی قیادت اس سے محفوظ نہیں رہے گی، انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گھناؤنی روایت سے سیاسی قیادت کے احترام اور سلامتی کیلئے خطرات پیدا ہوں گے، سیاسی قیادت کو اس طرح بے عزت کر کے عوام سے براہ راست رابطے سے نہیں روکنا چاہئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر