5رہائشی کالانیوں میں کمرشل پلاٹس ‘شاپنگ سنٹرز دکانوں اور گھروں کی نیلامی کا شیڈول جاری

5رہائشی کالانیوں میں کمرشل پلاٹس ‘شاپنگ سنٹرز دکانوں اور گھروں کی نیلامی کا ...

ملتان ( نمائندہ خصوصی ) ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 5رہائش کالونیوں میں کمرشل پلاٹس اور شاپنگ سنٹرز میں دکانات اور کمروں کی(بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

نیلامی کا شیڈول جاری کردیا جس کے تحت ماڈل ٹاؤن کے اے ، بی اور سی بلاکس میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی 15مارچ کو ہوگی جبکہ شاہ رکن عالم کالونی کے جے اور کے بلاک، قاسم پور کالونی کی محلہ شاپس ، تغلق ٹاؤن میں کمرشل پلاٹس دولت گیٹ شاپنگ سنٹر ، دہلی گیٹ شاپنگ سنٹر میں دکانات اور زکریا ، شاپنگ سنٹر میں کمروں کی نیلامی 20مارچ ہوگی ۔ ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ناکارہ دفتری سامان کی نیلامی بھی 20مارچ کو کرنے کا شیڈول جاری کیا تمام خریداروں کو 20مارچ کو ڈائریکٹر اسٹیٹ کے آفس سے رابطہ کرنے کی ہدایات دی گئیں ہیں ۔

شیڈول جاری

مزید : ملتان صفحہ آخر