حکومتی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے ‘ احمد یار ہنجرا
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) حکومت کی موثروکارآمد پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی و خوشحالی کی راہ پر(بقیہ نمبر19صفحہ7پر )
گامزن ہو چکا ہے،پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور کارکردگی کی بنیاد پر عوامی تائید سے 2018ء کے عام انتخابات میں ایک بار پھر حکومت بنائے گی،ہنجراء خاندان حلقہ بندی کے بعدکسی سازش سے خوفزدہ نہیں،عوام ہماری کارکردگی اور مخالفین کی کاریگری سے بخوبی واقف ہیں، عوام کی طاقت سے اقتدار میں آئے ہیں اور 2018ء میں عوامی حمایت و تائید سے انشاء اللہ دوبارہ بھر پور کامیابی حاصلکریں گے،عوامی طاقت آج بھی ہنجراء خاندان کے ساتھ ہے جوکہ عوام کے دلوں پر33سال سے حکمرانی کر رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ نئی حلقہ بندی کے بعد ہنجراء خاندان کسی سازش سے خوفزدہ نہیں،ہنجراء خاندان جس حلقے سے الیکشن لڑے گاانشاء اللہ عوامی تائید سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گا،ناکام سیاسی عناصر نے ہمیشہ عوام میں مایوسی پھیلانے کی نا کام کوشش کی،ہنجراء خاندان نے33سالہ دور اقتدار میں عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے ہیں اورصدق دل کیساتھ عوام کی بے لوث خدمت کررہے ہیں، باشعور عوام ترقی و خوشحالی کی مخالفت کی سیاست کرنے والوں کا 2018ء کے عام انتخابات میں محاسبہ کریں گے۔