سپر بندوں ‘ رابطہ سڑکوں کی تعمیر سے دیہی علاقے ترقی کرینگے ‘ اعجا زاچلانہ

سپر بندوں ‘ رابطہ سڑکوں کی تعمیر سے دیہی علاقے ترقی کرینگے ‘ اعجا زاچلانہ

لیہ(نمائندہ پاکستان ‘ نامہ نگار )نشیبی علاقوں کو دریائی کٹاؤ سے محفوظ رکھنے کے لیے کروڑ وں روپے کی لاگت سے سپربندوں کی تعمیر ،رابطہ سڑکات کے ذریعے فارم ٹو مارکیٹ روڈنیٹ ورک کی توسیع اور روزگارکی فراہمی کے لیے مختلف منصوبے پنجاب حکومت کی دیہی علاقوں میں مقیم شہریوں کو ترقی (بقیہ نمبر23صفحہ7پر )

کے یکساں مواقع فراہم کرنے کی جانب عملی پیش رفت ہے ۔یہ بات صوبائی وزیر اقدامات برائے قدرتی آفات مہر اعجاز احمد اچلانہ نے یونین کونسل مرہان اور یونین کونسل بکھری احمد خان میں ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ اور عوامی اجتماع سے خطاب کرنے کے موقع پر کہی۔اس موقع پر وائس چیئرمین نور محبوب میلوانہ ،چیئرمین یوسی مہر ریاض میلوانہ وائس چیئرمین سعید اچلانہ ،حسیب خان گورمانی ،مجید خان تنگوانی ،میاں ستار آرائیں ،مہر شفقت ایڈووکیٹ،سعید منجھیرا،عامر خان گورمانی ،اصغر کھیرانی ،ملک خدا بخش ودیگر معززین علاقہ ہمراہ تھے۔عوامی اجتماعات میں دیہی علاقوں کے مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مہراعجاز احمد اچلانہ نے کہا کہ طویل المیعاد منصوبوں کے ذریعے دیہی علاقوں میں صحت ،زراعت ،تعلیم کے مختلف پراجیکٹس پرکام کیا جارہا ہے تاکہ دیہی علاقوں کے مکین بھی یکساں طور پر ترقی کے ثمرات سے مستفید ہوں سکیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر