دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں ‘ قاری حنیف جالندھری

دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں ‘ قاری حنیف جالندھری

سرائے سدھو(نمائندہ خصوصی) تھانہ سرائے سدھو کی حدود میں پولیس کا موئثر گشت نہ ہونے سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ لوگ راتین جاگ کر گزارنے پر مجبور خادم اعلیٰ نے وردی بدل دی تنخواہیں دوگنا کردیں مگر فرض کی ادائیگی میں ایمانداری کا جذبہ پیدا نہ کر سکے نئے(بقیہ نمبر24صفحہ7پر )

ڈی پی او بھی سب اچھا کی رپورٹ پر انحصار کرنے لگے شہریوں کے تاثرات تفصیل کے مطابق تھانہ سرائے سدھو کی حدود میں پولیس کاموئثر گشت نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکمل طور پر چوروں اور ڈکیتوں کے رحم و کرم پر ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اس علاقہ میں پولیس نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں ہر رات کئی کئی گھروں میں چوریاں مویشیوں کی چوری ہر رات کا معمول بن چکا ہے ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے لوگوں نے شام کے بعد گھروں سے نکلنا بند کردیا ہے دیہات میں لوگ راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہیں سرائے سدھو شہر میں چار پانچ روز قبل ظفر جالندھری نامی شخص کے گھر چوری ہوئی تھی وہ ابھی تک اس صدمے سے نکلا نہیں تھا کہ گزشتہ رات پھر اس کے گھر میں چور داخل ہوئے اور بقیہ جمع پونجی بھی لے اڑے سرائے سدھو کے شہریوں محمد افضل بھٹی اشتیاق احمد شرافت علی شہزاد کاظمی نے اپنے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے تاثرات میں کہا کہ خادم اعلیٰ نے پولیس کی وردی بدل دی تنخواہیں دوگنا کردیں مگر ان کے اندر فرض کی ادائیگی میں ایمانداری کا جذبہ پیدا نہ کرسکے اور لگتا ہے کہ انہوں نے بھی اب ہمت ہاردی ہے مزید انہوں نے کہا کہ نئے ڈی پی او خانیوال سے کافی امیدیں کی جارہی تھیں مگر وہ بھی سب اچھا کی رپورٹ پر انحصار کرنے لگے ہیں

حنیف جالندھری

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...