جلال پور : آئل ٹینکر اور مسافر وین کے تصادم میں 4 خواتین سمیت 5 مسافر زخمی

جلال پور : آئل ٹینکر اور مسافر وین کے تصادم میں 4 خواتین سمیت 5 مسافر زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جلال پور پیر والہ (نامہ نگار) اتوار کی شب ملتان سے جلال پور آنے والی اے پی وی مسافر وین ملتان روڈ پر جلال پور شہر کے بائی پاس پر(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
سامنے سے آنے والے آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی حادثے کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے جن میں رمشا بی بی، روبینہ بی بی، سعدیہ یونس ندیم، مولانا نصر اللہ اور خاتون بی بی شامل ہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچایا۔ رمشا، روبینہ اور مولانا نصراللہ کے شدید زخمی ہونے کی وجہ سے انہیں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا گیا ہے۔ حیدرآباد کی رہائشی روبینہ بی بی اپنے عزیزوں کے ساتتھ رشتہ داروں سے ملنے جلال پور آرہی تھی سعدیہ یونس ندیم جلال پور بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر بار شیخ یونس ندیم کی بیٹی ہیں۔ تھانہ سٹی پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر حادثہ کی وجوہات بارے تحقیقات شروع کر دی تھیں۔