حیدرآباد ‘ خاتون اور 2 بچوں کی پراسرار موت

حیدرآباد ‘ خاتون اور 2 بچوں کی پراسرار موت

حیدر آباد (این این آئی)حیدرآباد میں ایک خاتون اور اس کے دو بچوں کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ بچوں میں ایک سالہ عبد اللہ اور(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

ڈھائی سالہ رابعہ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق خاتون کی لاش پکا قلعہ کے قریب دو قبر چوک ٗ بچوں کی لاشیں گھر سے ملی ہیں۔ایس ایچ او فورٹ سکندر مصطفی نے کہا کہ لاشوں پر تشدد کا بظاہر کوئی نشان نہیں ہے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔دوسری جانب خاتون کے 6 بھائیوں نے پولیس سے رجوع کر لیا ۔ایس ایچ او کے مطابق خاتون کی 2012 میں شادی ہوئی تھی اس کا شوہر نوید تین دن پہلے بیوی اور دونوں بچوں کو کراچی سے حیدرآباد خاتون کی بہن کے گھر چھوڑ کرگیا تھا۔ایس ایچ اوکا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات کررہے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر