ڈیرہ میں 20مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب کا انعقاد
ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی‘’ سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک کے رہنما سیاسی و سماجی کارکن محمد حنیف خان پتافی کی طرف 20مستحق غریب جو ڑوں کی اجتماعی شادیوں کا انعقاد ،50,50 ہزار کا جہیز بھی دیا گیا ڈھول کی تھاپ پر باراتیوں کی پنڈال میں آمد ،تقریب میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر سمیت(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )
سیاسی ،سماجی شہریوں کو شرکت تفصیلا ت کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد حنیف خان پتافی نے غریب ھرانے سے تعلق رکھنے والے 20 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا اور پچاس ،پچاس ہزار کا جہیز کا سامان بھی دیا گیا اور20اجتماعی جوڑوں کوزندگی نیا سفر شروع کرنے پر مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا،تحصیل ڈی جی خان سے 16 جوڑے، 2جوڑے کوٹ چھٹہ سے اور 2 جوڑوں کا تعلق چوٹی زیرین سے ہے جن میں دلہے محمد زبیر پتافی سکنہ لاڈن،نادر حُسین وڈانی جھوک یار شاہ ،محمد سلمان بھٹی شمس آباد،محمد عمران بھٹی بلاک 48،محمد ثقلین وڈانی شاکر ٹاؤن ،عارف رمضان چغتائی پٹھان ،واپڈا کالونی ، محمد زکریاچنگوانی چوٹی زیرین ،کلیم رضاکھوکھرطاہر ٹاؤن،محمد طاہر بھٹی بلاک 4 نادرندیم مغل نئی آبادی شہزادہ سلطان ٹاؤن،محمد حماد مغل شہزادہ سلطان ٹاؤن،محمد شاہ جہان بھٹہ شہزادکالونی ،محمد اظہر وڈانی چھابری بالا،علی رضارانا راجپوت چوک چورہٹہ ،عبدالرحمان رانا راجپوت چوک چورہٹہ ،محمد شکیل پنوارجمیل ٹاؤن،محمد ذیشان پنوارجمیل ٹاؤن،محمد باقر مغل کوٹ چھٹہ،محمد تحسین مغل اجتماعی شادیوں میں شامل تھے محمد حنیف پتافی نے اجتماعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخیرات میرا ساتھ دیں شہر کے کسی گلی محلے میں ایسی بچی نہیں ہوگی جس کی شادی جہیز کی وجہ سے رکی ہوئی ہو،صاحب استطاعت افراد اپنی گلی محلوں میں ان غریب گھرانوں میں نظررکھیں جس کی شادیا ں جہیز کی وجہ سے رکی ہوئی ہوں انہوں نے کہامیں ڈیرہ غازیخان کی عوام کی اسی طرح خدمت کرتا رہوں گااس تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی صدر مرکزی تنظیم اتحاد اہلسنت جماعت بابا نسیم اﷲ جان سیفی ،پاکستان تحریک انصا ف کے ضلعی صدرملک اقبال ثاقب ایڈووکیٹ ،ملک رفیق اعوان تھے تقریب میں علا مہ حبیب نقشبندی ،سٹی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف لیڈی ڈاکٹرشاہینہ نجیب کھوسہ،محمد اشرف زمان شیروانی ،سرائیکی رہنما سردار اکبر خان ملکانی ،محمد ندیم ناہڑ،سردار نعیم بغلانی،سید قاسم شاہ ،رحمت اﷲ کھوسہ ،خورشید خان لنڈ،حاجی جاوید کہیری ،یو سی چیئرمین خدا بخش کھوسہ ،ملک خالد آرائیں کے علاوہ دلہا اور دلہن کے عزواقارب کثیر تعداد میں موجود تھے ۔
اجتماعی شادی