پیسے کیوں مانگے ‘ سنگدل باپ کا کمسن بیٹے پر تشد د ‘ بازو ‘ ٹانگیں توڑ دیں

پیسے کیوں مانگے ‘ سنگدل باپ کا کمسن بیٹے پر تشد د ‘ بازو ‘ ٹانگیں توڑ دیں

بورے والا(تحصیل رپورٹر) سنگ دل باپ نے، پیسے مانگنے پراپنے 8سالہ(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

معصوم بیٹے کو کمرے میں بند کر کے وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے دونوں بازو اور ٹانگیں توڑ دیں۔معصوم بچہ ہسپتال منتقل،باپ اور چچا گرفتار۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں چک نمبر 303 ای۔ بی کے رہائشی رضوان کا اپنے بھائی سے جائیداد کے سلسلے میں جھگڑا ہوا جس کو اہل محلہ نے رفع دفع کروا دیا . گھر میں چھ سالہ ارحم نے اپنے باپ رضوان سے پیسے مانگے جس سے وہ طیش میں آگیا اور اپنے بیٹے کو کمرے میں بند کر کے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے اس کابازو اور ٹانگیں توڑ دیں. بچے کی چیخ وپکار سن کر اہل محلہ دروازہ توڑکر اندرداخل ہوئے اورمعصوم بچے کی جان بچائی. 6 سالہ ارحم پریپ کلاس کا طالب علم بتایا جاتا ہے ہے. بچے کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے اس کے والد اور چچا کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے . اہل.محلہ اور اس کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ رضوان نفسیاتی مریض ہے اسکا اکثر اپنی بیوی سے معمولی معمولی باتوں پہ لڑتا جھگڑتا رہتا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر