بلدیہ روجھان کی غفلت ‘ کمسن بچہ کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق

بلدیہ روجھان کی غفلت ‘ کمسن بچہ کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق

روجھان‘راجن پور (نمائندہ پاکستان‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر) سیوریج لائن کے کھلے گٹر میں گر کر کم سن بچہ جاں بحق ڈی سی راجن پور ،ڈی پی او راجن پور کا نوٹس غفلت برتنے (بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

پر مونسپل کمیٹی روجھان کے چیف آفیسر سمیت تین افرادکے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق مونسپل کمیٹی روجھان کی غفلت کے باعث سیوریج لائن کے کھلے گٹر میں تین سالہ علیان کھیلتے ہوئے گرکر جاں بحق والدین گھرگھر گلی کوچوں میں تین سالہ علیان لاپتہ ہونے پر تلاش کرتے رہے سات گھنٹے کے بعد تلاش کرنے پر گھر کے قریب کھلے گٹر سے لاش برآمد کی گئی کم سن بچے کو گٹر سے نکال کر شیخ خلیفہ ہسپتال روجھان لایا گیا مگر تین سالہ علیان جانبر نہ ہوسکا واقعہ پر علاقے میں شدید غم وغصہ پھیل گیا میڈیا پر خبرچلنے کے بعد ضلعی انتطامیہ حرکت میں آگئی ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد چودہدری واقعہ کی تحقیقات کے لیے روجھان پہنچ گئے اور اسسٹنٹ کمشنر روجھان شاہد حسین ملک سے صورتحال معلوم کی واقعہ کی اطلاع پر ڈی پی او راجن پور عتیق طاہر بھی حرکت میں آگئے اور ڈی ایس پی روجھان اور ایس ایچ او تھانہ روجھان فیاض الحق کو مقدمہ درج کرنے کی ہدایت کی تاہم ڈپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد چودہدری ،ڈی پی او راجن پور عتیق احمد طاہر کی ہدایت پر مونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر سبطین شاہ بخاری ،دورغہ صفائی نذیر شاہ اور انجینیر شاہد حسین کے خلاف غفلت برتنے پر مقدمہ درج کرلیا گیاہے واقعہ پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما سردار بلال خان مزاری نے واقعہ پر شدید مذمت کرتے ہوئے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عرصہ داراز سے روجھان میں سیوریج لائن کے گٹروں کے ڈھکن غائب ہیں اور صفائی کا نظام ابتر ہے اسسٹنٹ کمشنر روجھان شاہد حسین ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیوریج لائن کے گٹر میں گر نے کے باعث جاں بحق بچے کی موت کا شدید افسوس ہے عرصہ داراز سے مونسپل کمیٹی روجھان کو تحریری طور اور فون کرکے توجہ دلائی مگر مونسپل کمیٹی روجھان نے توجہ نہیں دی وہی ہوا جس کا ڈر تھا دپٹی کمشنر راجن پور اشفاق احمد چودہدری واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چیف آفیسر سید سبطین شاہ بخاری ،دورغہ صفائی نذیر شاہ اور انجینیر شاہد حسین کے خلاف مقدمہ درج کرکے محکمانہ کاروائی کا حکم دیا ہے مونسپل کمیٹی روجھان کی ناقص کارکردگی پر عوام نے شدیداحتجاج کیا احتجاجی ریلی میں عوام نے مونسپل کمیٹی روجھان کے خلاف بینر اٹھا رکھے تھے احتجاجی ریلی مختلف روٹ سے ہوتی ہوئی پریس کلب روجھان کے چوک میں پہنچی جہاں عوام پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما سردار بلال خان مزاری اور دیگر مقریرین نے خطا ب کیا انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان اور نیب مونسپل کمیٹی کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیے اور تحقیقات کی جائے کہ انکے فنڈز عوامی فلاح پر خرچ نہیں ہورہے تو کہا ں جارہے ہیں دوسری طرف مسلم لیگ ن کے راہنما سابق ناظم سردار شمشیرعلی خان مزاری نے کم سن بچے کا سیوریج لائن کے گٹر میں گرنے اور اسکی موت واقعہ ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے مکمل ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...