فاضل پور ‘ 15سالہ لڑکی فروخت کی مبینہ کوشش ناکام ‘ والد سمیت 3ملزم گرفتار

فاضل پور ‘ 15سالہ لڑکی فروخت کی مبینہ کوشش ناکام ‘ والد سمیت 3ملزم گرفتار

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور کے نواحی علاقہ فاضل پور میں مبینہ طور پر 15 سالہ لڑکی کوفروخت کر نے کی کوشش ناکام بنادی گئی میڈیا پر خبر نشر ہو نے کے بعد پنجاب پولیس حرکت میں آئی اور والدسمیت تین ملزمان کوگرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ فاضل پور کے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )

علاقہ حضوری واہ کی رہائشی آمینہ مائی نے میڈیا کو بتایا کہ اُس کاخاوند صادق حسین دریشک اُس کی پندرہ سالہ بیٹی ریشماں کا نکاح پچاس سالہ ذوالفقار دریشک کے ہاتھوں مبینہ طور پر نوے ہزار میں فروخت کر کے میری بچی کی مرضی کے خلاف نکاح کررہے ہیں اور سراسر بچی کے ساتھ ظلم وزیادتی وزبردستی کررہے ہیں جس پر پولیس تھا نہ فاضل پور نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے والد ،دولہا سمیت تین افراد کوگرفتار کرلیا ہے ۔

بیٹی فروخت

مزید : ملتان صفحہ آخر