بہاولپور ‘ کاغذ کے گودام میں خوفناک آتشزدگی ریسکیو اور فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پایا

بہاولپور ‘ کاغذ کے گودام میں خوفناک آتشزدگی ریسکیو اور فائر بریگیڈ نے آگ پر ...

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کوثر کالونی کے رہائشی علاقے میں بنے کاغذ(ردی)کے گودام میں خوفناک آتشزدگی،ریسکیو1122اور ٹی(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

ایم اے بہاولپور کی فائر برگیڈ نے 2گھنٹے سے زائد کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا،مئیر بہاولپور عقیل نجم ہاشمی واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں جائے وقوع پر پہنچ کر امدادی سرگرمیوں کا خود جائزہ لیتے رہے ۔تفصیل کے مطابق کوثر کالونی بالمقابل شاہدرہ پارک سخاوت نامی شہری کے پرانے کاغذ کے گودا م میں رات تقریباً11,30بجے کی قریب آگ بڑھک اُٹھی،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر لی،تاہم ریسکیو1122اور ٹی ایم اے بہاولپور کی فائربرگیڈز نے تین سے چار گھنٹے کی بھرپور کاروائی کرتے ہوئے آک پر قابو لیا۔آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی مئیر عقیل نجم ہاشمی آدھی رات کو جائے وقوع پر پہنچ کر امداد ی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے رہے ۔اس موقع پر مئیر عقیل نجم ہاشمی نے گنجان آباد اور رہائشی علاقوں میں کاغذ (ردی)کے گودام میں بہت بڑی تعداد میں کاغذ کی ڈمپنگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس معاملے کو متعلقہ محکمے کے بھیج کر اہل علاقہ کو کاروائی کی یقین دہانی کروائی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر