بجلی وگیس کی بندش جاری ‘ صارفین اذیت میں مبتلا

بجلی وگیس کی بندش جاری ‘ صارفین اذیت میں مبتلا

ملتان (سٹاف رپورٹر) بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے صارفین کو اذیت میں مبتلا کر دیا۔ اتوا ر کو سرکاری چھٹی کے روز بجلی کا (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

استعمال کم ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ کی گئی ۔نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا۔تفصیل کے مطابق حکومت نے یکم دسمبر 2017ء سے ملک میں زیرو لوڈشیڈنگ کا اعلان تو کیا مگر اس پر عمل نہ کیا۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں تاحال ساڑھے پانچ بجے شام سے ساڑھے گیارہ بجے رات تک 2 سے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔دوسری جانب سوئی گیس کے بحران نے صارفین کو اذیت میں مبتلا کیا ہوا ہے ۔ملتان اور گردونواح کے بیشتر علاقوں میں تاحال سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ خواتین لکڑی اور ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس پر بہت اخراجات آنے سے گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے۔

لوڈشیڈنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر