2018ء میں بھی لوڈشیڈنگ مقدر ‘ ماہرین کے خدشات سے عوام کی امیدوں پر اوس

2018ء میں بھی لوڈشیڈنگ مقدر ‘ ماہرین کے خدشات سے عوام کی امیدوں پر اوس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر) ماہرین نے بجلی کی لوڈشیڈنگ 2018میں بھی ختم نہ ہونے کے خدشات ظاہر کر دئیے ۔ عوام کی (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )
امیدوں پر اوس پڑ گئی ۔ بجلی کی پیداوار پوری ہونے پر فیڈرز کے لائن لاسز کو بہانہ بنا لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت توانائی پاور ڈویژن مارچ 2018ء میں بجلی کی طلب کے مطابق فراہمی کو یقینی نہیں بنا سکی ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے مارچ، دسمبر 2018ء میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ طلب کی جائزہ رپورٹ کے مطابق مارچ2018ء میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ طلب 15 ہزار 523 میگا واٹ ہوگی۔ صارفین بدستور 2 سے 4 گھنٹے معمول کی لوڈشیڈنگ جبکہ 6 سے 8 گھنٹے غیر معمولی بجلی بندش کا سامنا کررہے ہیں۔ موجودہ حکومت نے مارچ 2018ء میں لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کا اعلان کیا تھا تاہم اب حکومتی موقف میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے اور سسٹم میں پائی جانے والے رکاوٹوں کو جواز بنا کر لوڈشیڈنگ ناصرف جاری ہے بلکہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزارت توانائی ( پاور ڈویژن) نے زیادہ بجلی چوری اور زیادہ نقصانات والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا ہے۔ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے لائن لاسز میں اضافے پر ایسے فیڈرز جہاں بجلی چوری کی شرح میں اضافہ ہوا ہے ‘ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دسمبر 2017میں 5297فیڈرز پر لوڈشیڈنگ زیروقرار دی گئی تھی۔تاہم اب بجلی چوری اور تکنیکی و فنی نقصانات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 2گھنٹے والے فیڈرز پر 3گھنٹے اور 4گھنٹے لوڈشیڈنگ والے فیڈرز پر اب5گھنٹے کر دیا گیا ہے۔ملتان (سٹاف رپورٹر(حکومت نے لوڈشیڈنگ پر ایک بار پھر یوٹرن لے لیا۔بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزارت توانائی ( پاور ڈویژن) نے 10فیصد سے کم لائن لاسز والے فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور ان فیڈرزکو زیرولوڈشیڈنگ فیڈرز قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔زیرو لوڈشیڈنگ قرار دینے کا فیصلہ واپس لینے کا اقدام بجلی چوری اور لائن لاسز میں اضافے کے باعث کیا گیا ہے۔وزارت توانائی نے دسمبر2017میں میپکو کے 763فیڈرز کو ز یرو لوڈشیڈنگ فیڈرز قرار دیا تھا۔ دوسری جانب میپکو حکام کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی نے موسم گرما سے قبل بجلی کی فراہمی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے اور سسٹم اپ گریڈیشن مکمل کرنے کیلئے کام تیز کردیا ہے۔ دائرہ کار اور حدود کے تناسب سے میپکو ملک کی سب سے بڑی تقسیم کارکمپنی ہے۔ اپریل 2018ء کے اختتام سے قبل اہداف حاصل کرلئے جائیں گے۔ ملتان سمیت ریجن بھر کے تمام آپریشن سرکلوں میں ایچ ٹی فیڈرز پر لوڈکم کرنے، بائفرکیشن اور اپ گریڈیشن کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے ۔