چولستانی الاٹمنٹ میں 42کروڑ روپے کی کرپشن ‘ نیب نے تحقیقات شروع کردی

چولستانی الاٹمنٹ میں 42کروڑ روپے کی کرپشن ‘ نیب نے تحقیقات شروع کردی

یزمان ( نما ئدہ خصو صی )چولستانی الاٹمنٹ میں7 42 کروڑ روپے کی کرپشن کر نے پر نیب نے تحقیقات شروع کر دی ،چولستانی صا بر حسین شاہ سکنہ چک نمبر 85ڈی بی چولستان نے (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

چیئر مین نیب اسلام آ با د کو دی گئی درخواست میں کہا کہ چولستان میں ہو نیوالی متوقع الاٹمنٹ کی خا طر فر ضی نمبر دار بنا کر اربو ں روپے کی قیمتی چولستانی ارا ضی فر ضی ناموں پر الاٹ کر وانے کی خا طر جعلی فر ضی ترینی پر چی تیا ر کرواکر فر ضی لو گو ں کی دی گئیں جس میں انہیں 1974 ء سے 1992 ء تک ترنی گذار ظاہر کیا گیا جبکہ تر نی اس وقت را ئج ہی نہیں تھی بلکہ ذوالفقار علی بھٹو سابق صدر نے قحط سالی کی وجہ سے معاف کر رکھی تھی ضا بطہ کی خلا ف ورزی کر تے ہو ئے فا رسٹ گا رڈ با بر علی کو ڈا ئیریکٹر رینج افسر چولستان کلا س 1 افسر لگا کر فر ضی لو گو کے نام تر نی پر چے تیا ر کر کے 42 کروڑ روپے جمع کئے گئے اور حق دار چولستانیو ں کو محروم کر دیا گیا سال 2013 ء میں وصو ل کی گئی درخواستوں پر الاٹمنٹ کا نو ٹفکیشن جا ری ہو چکا ہے لینڈ ما فیا نے سیا سی اثرورسوخ کا استعمال کر تے ہو ئے پنجاب کے ہزاروں لو گو ں کو ارا ضی دینے کی منصو بہ بندی کر لی ہے فی درخواست عملہ فیلڈ پٹواری گر داور نا ئب تحصیلدار وغیرہ نے 5 ہزار سے لیکر 35 ہزار روپے وصو ل کئے اور فرضی سکروٹنی کی جا تی رہی رشوت کی رقم سی او فرسٹ سی او سیکنڈ شاہد کیا نی انور بر یا ر دفتر میں بیٹھ کر وصو ل کر تے رہے جعلی فر ضی نمبر داروں میں فیض بخش بلو چ اور غلام مصطفے شامل جبکہ جعلی فرضی نمبر داری پرو گرام کا ما سٹر ما ئینڈ نا ئب تحصیلدار جان محمد چاہل ہے جس کے خلا ف ٹیمپرنگ کے الزم میں انٹی کرپشن بہا ولپو ر میں مقدمہ بھی زیر تفتیش ہے جو اپنے رشتہ دوروں کی سینکٹروں درخواستیں بھی پاس کر ے میں کا میاب ہو چکا ہے اور سیا سی اثر ورسوخ رکھتا ہے اور حقدار چولستا نیو ں کو انکے حق سے محروم کر ے کی خا طر منصو بہ بندی کر چکاہے درخواست مین کہا گیا ہے کہ جعلی فر ضی ریکا رڈ کی تیا ری با رے کمشنر بہا ولپو ر انٹی کرپشن بہا ولپو ر و دیگر افسران کو درخواستیں دیں مگر کو ئی شنوائی نہ ہو ئے اب نیب نے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...