ملتان ایکسپریس کی کوچ نمبر6میں ٹکٹوں کی فروخت کا انکشاف

ملتان ایکسپریس کی کوچ نمبر6میں ٹکٹوں کی فروخت کا انکشاف

ملتان(سٹی رپورٹر)ملتان ایکسپریس کی کوچ نمبر6میں کیٹرنگ کیبن میں ٹکٹوں کی فروخت ہونے کا انکشاف ، ریلوے گارڈ اور پولیس اہلکار ٹکٹیں فروخت کر کے ریلوے کا ماہانہ ہزاروں (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

روپے کی ٹیکہ لگانے لگے اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ ملتان ایکسپریس کی کوچ نمبر 6میں کیٹرنگ ٹھیکہ دار کو دی جاتی ہے جس میں وہ اپنے ملازمین کے بیٹھاٹا اور سامان رکھتا ہے یہ کیبن ریلوے ٹھیکہ دار کے پاس ہوتا ہے جن کی بکنگ نہیں کی جاتی جبکہ بکنگ چارٹ پر اس کی نشاندہی کی جاتی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملتان ایکسپریس میں گذشتہ کئی دنوں سے ٹھیکہ ختم ہو گیا ہے لیکن کمپیوٹر میں اس کا ریکارڈ ٹھیکہ دار کے پاس ہی ہے جس کی وجہ سے ریلوے گار ڈ اور ریلوے پولیس اہلکار ٹھیکہ دا ر کے لئے مختص اس کوٹہ کو فروخت کر رہے ہیں جبکہ ریلوے انتظامیہ نے اس سلسلے میں آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...