سینیٹ انتخابات میں وفا داریاں تبدیل کرنے والوں کے خلاف سومو ٹو ایکشن لیا جائے :سراج الحق

سینیٹ انتخابات میں وفا داریاں تبدیل کرنے والوں کے خلاف سومو ٹو ایکشن لیا ...

تیمرگرہ( بیو رورپورٹ ) چیف جسٹس سینیٹ انتخابات میں وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کے خلا ف سو مو ٹو ایکشن لے ،بعض سیاسی جماعتوں کے جلسے ہمارے تہذیب کے خلا ف اور ملک میں فحاشی کے پھیلاو کا سبب ہے ،ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سنیٹر سراج الحق احیا ء العلوم بلامبٹ تیمرگرہ میں ختم بخاری شریف کے موقع پر ایک بڑی تقریب اور بعدازاں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا، ، تقریب سے ممتاز عالم دین مولانا ہدایت اللہ، آمیر جماعت اسلامی لویر دیر مولانا اسد اللہ خان ، جماعت اسلامی کے امور خارجہ کے ڈائریکٹر عبدالغفارعزیزاور ممبر قومی اسمبلی صا حب زادہ محمد یعقوب خان ودیگر نے بھی خطاب کیا ،سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ اگر میاں رضاربانی چیر مین سینٹ کا امیدار نامزد کر دیا گیا تو جماعت اسلامی انہیں سپورٹ کرے گی میا ں رضا ربانی واحد امیدوار ہے جس پرتمام سیاسی جماعتوں کا اتفاق ہوسکتا ہے اگر سینٹ کا متفقہ امیدار سامنے نہ لایا گیا توسیا سی تلخیاں مزید بڑھے گی اور ملک میں سیاسی بحران پیدا ہوگا ایم ایم اے کی بحالی کے حوالے سے آج 12مارچ کو طلب کردہ اجلاس میں اہم فیصلے کے جاینگے ،سراج الحق نے کہا کہ علم مومن کا میراث اور ہتھیار ہے اور انبیاء کرام کا میراث ہیں دینی مدارس کے طلبہ اور علماء کرام کے مرتبہ کو سلام پیش کرتا ہوں فارغ التحصیل طلبہ اور طالبات اور ان کے والدین خوش قسمت ہے جنہوں نے قرآن کریم حفظ کرکے علم حا صل کیا انھوں نے کہا کہ علما ء کرام پر اصلا ح معاشرہ کا بھا ری ذمہ داری عاید ہوتی ہے عالمی سطح پر ایوانوں اور تعلیمی اداروں میں تہذیبوں کا جنگ جاری ہے انھوں نے کہا کہ حاجی صاحب ترنگزئی نے اسلامیہ کالج پشاورمیں مدرسہ کا بنیاد رکھااور علم کی روشنی کا بنیاد رکھ کرنوجوان نسل کو انگریزوں کے خلاف جہادپر امادہ کرلیا انھوں نے کہا کہ انگریزوں نے ایسٹ انڈیا کمپنی کے زریعے ہندوستان مین دینی مدارس کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف پروپگندہ کا سلسلہ شروع کیا تھا انھوں نے کہا کہ ہم سینہ پر گولی کھاینگے لیکن عالم کفر کی غلامی قبول نہیں کریں گے انھوں نے کہا کہ سنیٹ کے انتخابات میں ارکین پارلیمان بھیڑ بکریوں کی طرح بک گئے جبکہ جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی نے کروڑوں روپے کی پیش کش ٹھکرادی جس پر جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی کو خرج تحسین پیش کرتے ہیں انھوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ سینٹ ممبران اور سیاسی جما عتوں کے قایدین سے حلف لیں کہ انھوں نے سینٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید وفروخت نہیں کی ہے انھوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں غلامان امریکہ اور غلامان مصطفی کے درمیان مقابلہ ہو گا اور متحدہ مجلس عمل بھر پور کامیابی حاصل کرکے گی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...