مفاد پرست سیاستدان عوام کو کھوکھلے نعروں سے ورغلا رہے ہیں:اسد قیصر

مفاد پرست سیاستدان عوام کو کھوکھلے نعروں سے ورغلا رہے ہیں:اسد قیصر

صوابی ) بیورورپورٹ( سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف واحد پارٹی ہے جس کے پاس ملک خصوصاًخیبرپختونخواکو ترقی سے ہمکنار کرنے کا حقیقی منشور ہے جبکہ دیگر تمام پارٹیاں عوام کی آنکھوں میں دھول چھونک کر ان کو کھوکھلے نعروں سے ورغلارہی ہے ۔عوا م باشعور ہو گئے ہیں انشاء اللہ آئندہ انتخابات میں عمران خان کی شکل میں ایک ایماندار اور دیانت دارلیڈر کاانتخاب کرنے میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام کا جوش وخروش اس امرکا غمازی ہے کہ آئندہ ملکی سطح کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخوامیں بھی پی ٹی آئی کی مضبوط حکومتیں قائم ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دورمیں صوابی میں میگاپراجیکٹس کا اجراء کیاگیاجس کے باعث صوابی کی محرومیوں کا آذالہ کرکے اسے ایک مثالی ضلع بنادیاگیاہے اور دوسرے جانب ضلع میں خوشحالی کا نیادور شروع ہوا ہے انہوں نے ان خیالات کااظہار ضلع صوابی کے موضع بام خیل میں ایک بڑے اجتما ع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سینکڑوں افراد نے دیگر پارٹیوں سے مستحفی ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا۔سپیکر نے تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ سابقہ ادوار میں اس حلقے سے منتخب ہونے تمام ممبران اسمبلی کے ترقیاتی کاموں اور میرے ترقیاتی منصوبوں کا مقابلہ کیاجائے تو ثابت ہو جائے گاکہ ان تمام ممبران اسمبلی سے میرے منصوبے زیادہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ کھوکھلے نعرے بازی اور جھوٹ ومنافقت کی سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام میں سے ہیں اور عوام کے دکھ درد بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔انہوں نے مخالف پارٹیوں کو ان کے ساتھ کھلے عام مناظرہ کرنے کی دعوت دے دی تاکہ عوام اور اصل حقائق پتہ چل سکیں اور عوام پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کھل کا واضح ہوجائے ۔انہوں نے کہا کہ عوام نے سابقہ ممبران اسمبلی کے کارکردگی اچھی طرح دیکھ لی ہے امید ہے کہ اب عوام عوامی نیشنل پارٹی ، مسلم لیگ (ن)اور مذہبی جماعتوں کی چرب زبانی میں نہیں آئیں گے ۔ٰ اے این پی کے وزیراعلیٰ نے صوابی کے عوام پر اپنے دروازے بندکر رکھے تھے ،رشوت ، ایذی لوڈ اور اقرباء پروری کا بازار گرم کر رکھا تھا ،نوکریاں غریب عوام پر بک رہی تھیں اس طرح مسلم لیگ نے پہلے دورمیں گدو ن کی مراعات چھین لی اور دوسرے دورمیں صوابی کا پانی چوری کرکے غازی بروتھاڈیم کا پاور ہاؤس پنجاب میں قائم کیا اور لوگوں کو بے روزگارکیا جبکہ ایم ایم اے نے مذہب کے نام پر ووٹ لے کر کوئی بھی اسلامی قانون سازی نہ کرکے عوام سے وعدہ خلافی کی ایم ایم اے نے اسلام نہیں بلکہ اسلام آباد کے خواہشمند ہے جس میں وہ کھبی کامیاب نہیں ہو سکے گی ۔انہوں نے کہا کہ وہ سیاست خدمت کے جذبے کے تحت کررہے ہیں اور اپنے لوگوں اور مٹی سے وفاکرتے رہیں گے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ دور میں نوجوانوں کو روزگار دینے میں بھر پورتوجہ دوں گااور ضلع صوابی سے بے روزگاری کا خاتمہ آئندہ ان کے ترجیحات میں اولین حیثیت کی حامل ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ ضلع صوابی کے ہر بے روزگار عزت دار روزگار فراہم کرنے میں کوئی رقیقہ فرد گذاشت نہیں کروں گا ۔انہوں نے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے ابھی تک جدوجہد شروع کردیں کیونکہ آ پ کا مستقبل پی ٹی آئی کی کامیابی سے وابسطہ ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...