ایف سی آر کے مکمل خاتمے کی گارنٹی دیتے ہیں ،صاحبزادہ ہارون الرشید

ایف سی آر کے مکمل خاتمے کی گارنٹی دیتے ہیں ،صاحبزادہ ہارون الرشید

باجوڑ ایجنسی ) نمائندہ پاکستان (ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی کے قائدین صاحبزادہ ہارون الرشید ،حاجی سردار خان ،قاری عبد المجید ،محمد حمید صوفی ،حاجی صاحب الرحمان ،مولانا وحید گل و دیگر نے ارکان اجتماع کے بعد میڈیا نمائندوں سے خصوصی بات چیت کیدوران کیا اُنہوں نے کہا کہ قبائل روز اول سے مسلسل پستی اور احساس محرومی کا شکار ہیں حکمرانوں نے قبائل کو اندھیروں میں دھکیل کر اُن کے گردنوں میں طوق غلامی ڈال دی ہیں ارکان قومی اسمبلی نے ہر دور میں ان کی تعلیمی بد حالی پر کوئی توجہ نہیں دی یہی وجہ ہے کہ آج قبائل خطے کے مظلوم ترین اور بے بس قوم بن چکی ہیں ایک کروڑ قبائل کیلئے کوئی یونیورسٹی ،انجینئرنگ کالج موجود ہی نہیں ایجنسی کے تینوں حلقوں میں آئندہ الیکشن کیلئے ایک نئے جوش و جذبے کیساتھ اپنے صالح اور امانت داراُمیدوار اُتاریں گے ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں ممبران کی خریدو فروخت کی تاریخ میں بد ترین مثال قائم کی گئی جو ہمیشہ ان کے ماتھے پر ایک سیاہ دھبہ رہے گا الحمد اللہ سینٹ کے اس تمام خرید و فروخت میں جماعت اسلامی پاکدامن رہی اُنہوں نے مزید کہا کہ ایف سی آر کے خلاف ہماری جماعت کی پینتیس سالہ جدوجہد رنگ لا رہی ہیں اگر قوم نے جماعت پر اعتماد کیا تو چھ مہینوں کے اندر اندر فاٹا سے ہر قسم کے ظلم ناانصافی اور ایف سی آر کے خاتمے کی گارنٹی دیتے ہیں ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر

لائیو ٹی وی نشریات دیکھنے کے لیے ویب سائٹ پر ”لائیو ٹی وی “ کے آپشن یا یہاں کلک کریں۔


loading...